Sunday, 16 July 2017

Thak Gaya Hun Main Akala Sa Sitarah Tara " A Beautiful UrdU Ghazal By iftkhar bukhari

تھک گیا ہوں میں اکیلا سا ستارہ تیرا
دور کتنا ہے ابھی رات، کنارا تیرا

ایک بارش ترے احسان کی کافی ہے مجھے
میں جو پھرتا ہوں سمیٹے ہوئے گارا تیرا

 آئنہ ٹوٹے گا اک روز یہ کہہ کر مجھ سے
 اب نہ ہوگا کبھی دیدار دوبارہ تیرا

رات بھر جاگتی رہتی ہے مری بے خوابی
 لوٹ کر آیا نہیں خواب نظارہ تیرا

 دور ہلتے ہیں کسی سایہء امید کے ہاتھ
جانے کس دشت میں مارے گا اشارہ تیرا


افتخار بخاری

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...