Tuesday, 18 July 2017

Alamat e Qayamat: Halal Ko Haram Samjha Jaye Ga

حرام کو حلال سمجھاجائے گا :
میری امت میں چند قومیں (ایسی پیدا) ہوں گی جو زنا کو اور ریشم پہننے کو اور شراب پینے کو اور باجوں کو حلال سمجھیں گی۔ لَيَكُونَنَّ مِنْ أُمَّتِي أَقْوَامٌ، يَسْتَحِلُّونَ الحر وَالحَرِيرَ، وَالخَمْرَ وَالمَعَازِفَ۔(بخاری:5590)لَيَكُونَنَّ فِي أُمَّتِي أَقْوَامٌ يَسْتَحِلُّونَ الْحَرِيرَ، وَالْخَمْرَ، وَالْمَعَازِفَ۔(السنن الصغیر:3353)
میری امت کے کچھ لوگ شراب پئیں گے اور اس کا نام بدل کر کچھ اور رکھ دیں گے ان کے سروں پر باجے بجائے جائیں گے اور گانے والی عورتیں گائیں گی اللہ تعالی انہیں زمین میں دھنسا دیں گے اور ان کی صورتیں مسخ کر کے بندر اور خنزیر بنا دیں گے۔۔لَيَشْرَبَنَّ نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي الْخَمْرَ، يُسَمُّونَهَا بِغَيْرِ اسْمِهَا، يُعْزَفُ عَلَى رُءُوسِهِمْ بِالْمَعَازِفِ، وَالْمُغَنِّيَاتِ، يَخْسِفُ اللَّهُ بِهِمُ الْأَرْضَ، وَيَجْعَلُ مِنْهُمُ الْقِرَدَةَ وَالْخَنَازِيرَ۔(ابن ماجہ:4020)لَيَشْرَبَنَّ نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي الْخَمْرَ يُسَمُّونَهَا بِغَيْرِ اسْمِهَا۔(ابوداؤد:3688)لَيَسْتَحِلَّنَّ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي الْخَمْرَ بِاسْمٍ يُسَمُّونَهَا إِيَّاهُ۔(مسند احمد:22710)
ایک روایت میں آپﷺ کا یہ ارشاد منقول ہے :قریب ہے کہ میری امّت شرمگاہوں(زنا )اور ریشم کوحلال کرلے گی۔اَوْشك أَنْ تَسْتَحِلَّ أُمَّتِي فُرُوجَ النِّسَاءِ وَالْحَرِيرَ۔(کنز العمّال:13006)
قسم اُس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے ، ایسا وقت ضرور آئےگا کہ میری امّت کے کچھ لوگ تکبّرو غرور کی حالت میں اتراتے ہوئے لہو لعب کے ساتھ رات گزاریں گے اورصبح کو بندروں اور خنزیر صورت میں مسخ کردیے جائیں گے (العیاذ باللہ)ایسا اِس لئے ہوگا کیونکہ وہ حرام کو حلال قرار دیتے ہوں گے،گانے والی عورتوں کو رکھتے ہوں گے ، شراب پیتے ، سود کھاتے اور ریشم پہنتے ہوں گے۔وَالَّذِي نَفسِي بِيَدِهِ ليبيتن أنَاس من أمتِي على أشر وبطر وَلعب وَلَهو فيُصْبِحُوا قرَدَةً وَخَنَازِيرَ بِاستِحْلَالِهِمِ الْمَحَارِمَ وَاتِّخَاذِهِمِ الْقَيْنَات وشربِهِم الْخمرَ وبأكْلِهِمِ الرِّبَا ولبْسِهِمِ الْحَرِير۔(الترغیب :2865)
مال میں حلال و حرام کا فرق ختم ہوجائے گا :

نبی کریمﷺ کا ارشاد ہے کہ لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ انسان کو آنے والے مال کی کوئی پرواہ نہیں ہوگی کہ وہ حلا ل ہے یا حرام ۔يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ، لاَ يُبَالِي المَرْءُ مَا أَخَذَ مِنْهُ، أَمِنَ الحَلاَلِ أَمْ مِنَ الحَرَامِ۔(بخاری :2059)
تاریک فتنے اور قیامت

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...