افسر صدیقی امروہوی
(1896–1984)
افسر صدیقی امروہوی (پیدائش:
9 دسمبر، 1896ء - وفات: 9 فروری، 1984ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر، محقق، مترجم اور صحافی تھے۔
افسر صدیقی امروہوی 3 رجب، 1314ھ بمطابق 9 دسمبر، 1896ء بروز بدھ کو امروہہ، اترپردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے. ان کے جدِ اعلیٰ نوازش علی عرف نوازی صدیقی 1713ء میں دہلی سے امروہہ آئے اور یہاں مستقل سکونت اختیار کی۔ افسر کے والد کا نام شمس الدین تھا۔ میر فضل حسین سعید امروہوی سے تعلیم کی ابتدا کی۔ مختلف اساتذہ سے اردو اور فارسی کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اردو مڈل، اردو ٹریننگ اور ہندی مڈل کے امتحانات پاس کئے۔ فارسی، سندھی، انگریزی اور پنجابی زبانیں حسبِ ضرورت جانتے تھے۔ وہ شاعری میں مضطر خیرآبادی اور شوق قدوائی لکھنوی کے شاگرد تھے۔ 1927ء میں کراچی، پاکستان منتقل ہو گئے اور تا عمر اسی شہر میں بسر کی۔ 1962ء میں انجمن ترقی اردو پاکستان سے وابستہ ہوئے اور قلمی کتابوں کی تفصیلی فہرست کی تیاری پر معمور ہوئے۔ انہوں نے 1935ء کے لگ بھگ کراچی سے ماہنامہ تنویر جاری کیا جس نے کئی موضوعات پر خاص نمبر شائع کیے۔
افسر صدیقی امروہوی 9 فروری، 1984ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پا گئے۔ وہ کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں.
No comments:
Post a Comment