Monday, 17 July 2017

Azadiyoon K Nam Pa Ruswaiyan Mileen " A Beautiful Urdu Poetry By Saghar Siddiqui

آزادیوں کے نام پہ رسوائیاں ملیں
مشکل سے تیرے درد کی پنہائیاں ملیں

ساقی نے جھوٹ بولا ہے فصل بہار کا
گلشن میں صرف آپ کی انگڑائیاں ملیں

تجھ کو ملے ہیں قریہ مہتاب میں گڑھے
ہم کو تو پتھروں میں بھی رعنائیاں ملیں

ہم نے انہیں کو صورت جاناں بنا لیا
دیوارِ آرزو پہ جو پر چھائیاں ملیں

ان پہ نثار محفل ہستی کی رونقیں
اے دوست مکیدے میں جو تنہائیاں ملیں

ہر تجربے میں ساغر مے کا جواز ہے

ہر فلسفے میں زلف کی گہرائیاں ملیں

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...