Sunday, 16 July 2017

bighnay ka ek musalsal silsla barish main ha A beautiful urdu ghazal

بھیگنے کا اک مسلسل سلسلہ بارش میں ہے
 کیا کسی موسم میں ہوگا جو مزا بارش میں ہے

یُوں کُھلی سڑکوں پر مت پھرنا کہ موسم غیر ہے
اک تو موسم غیر، پھر ٹھنڈی ہوا بارش میں ہے

آسماں کا عکس پانی میں اُترتے ہی کُھلا
آئینے کے سامنے،اک آئینہ بارش میں ہے

 ایسا منظر بس اِسی موسم میں دیکھا جائے ہے
 اک کنارا دھوپ میں اور دوسرا بارش میں ہے

 سانس لیتے پھل ، لچکتی ٹہنیاں ، ہنستے گلاب
 ایسا منظر بھی سرِ شاخِ حیا ، بارش میں ہے

 معجزے سے کم نہیں، یہ زندگی اپنی متین

جیسے تاریکی میں اک جلتا دِیا، بارش میں ہے

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...